فلسطینی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے: اسماعیل ہانیہ
غزہ پٹی (اے پی پی) حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ ملّت فلسطین قابض صہیونی حکومت کے مقابلے میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہو گی۔ غزہ میں ملیشیاءکے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی اغراض ومقاصد کی تکمیل پر قائم ہے اور کبھی بھی اپنے حقوق سے چشم پوشی نہیں کرےگی۔