لاہور(خبرنگار) خصوصی انسداد پولیو مہم میں اب تک 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کی چوتھے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن خان، اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔
خصوصی انسداد پولیو مہم:اب تک 20 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی
Feb 08, 2025