ووٹ قومی امانت ہے اس کو اہل لوگوں کے سپرد کریں: خالد وسیم 

سیالکوٹ(نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما فرزند سیالکوٹ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کو اہل لوگوں کے سپرد کریں ووٹ کاسٹ کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا قومی فریضہ ہے ووٹ کی طاقت سے ہی قوموں کی تقدیر بدلتی ہے لہذا ہر شہری اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے کسی بھی پارٹی کو اپنا ووٹ ضرور دے ۔ انہوں نے کہا ووٹ ہی ایک ایسی طاقت ہے جس کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام ہوگا اور معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت تعلق ہو ووٹ ضرور دینا چاہیے ووٹ کی طاقت سے ملک کی قسمت بدل سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن