Waqt News
Monday | March 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

 ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

Feb 08, 2023 9:15 AM, February 08, 2023
  • غلام حیدر شیخ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

ملک کے معاشی حالات انتہائی تشویشناک حد تک تحتِ سطح ہو گئے ہیں کہ ایک عام آدمی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ، اشیائے خورونوش غریب کیا متوسط طبقے کی استطاعت سے بھی باہر ہو گئی ہیں ، حکمراں روزمرہ کے استعمال کی اشیاءکی گرانی سے بے خبر جوڑ توڑ کی سیاست میں مگن ہیں ، سیاسی تماشے بازیاں عروج پر ہیں گرفتاریوں کے منصوبے حشرات کی مانند اند ر اور باہر جسے آج گرفتار کیا وہ کل رہا ہوگیا ، تاہم معاشی بحران میں ایسے عوامل پر بھی اخراجات غریب عوام کے ٹیکسوں سے ہی ادا ہوں گے ۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹ نے دل ہلا کر رکھ دیا ہے ، امریکہ کے زیرِ اثر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال انتہائی خستہ ہے،ایسی تشویشناک معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے پاکستان کوسخت فیصلے کرنا ہوں گے ، 

گذشتہ سال ماہ نومبر میں وزارتِ خزانہ کی ماہانہ رپورٹ میں ملک کا مالیاتی خسارہ 809 ارب روپے ظاہر کیا گیا تھا ، جب کہ اسی ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 25.5 فی صدریکارڈ کی گئی تھی ، وزارتِ خزانہ نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا تھا کہ حکومتِ پاکستان کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ، درآمدات ،غیر ملکی سرمایا کاری اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے ، جب کہ بیرونِ ملک سے ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ہوئی اور چار ماہ میں بیرونِ ملک سے 9ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں تھیں، جو کہ گذشتہ سال 10 ارب 80کروڑڈالر تھیں ۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستان کے مالیاتی خسارے کا پتہ لگانے، اسے کم کرنے کےلئے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تقریباً 900ارب روپے کے مالی خسارے پر تحقیق کی جو کہ ملکی پیداوار ( جی ڈی پی ) کے ایک فیصد کے برابر ہے اور اس وقت آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول کے معاہدے میں ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے پاکستانی حکام اس بنیادی خسارے کو کم کرنے کےلئے تیار ہو گئے ہیں ۔پاکستان کے مالی خسارے پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ محصولات کی شرح میں اضافے کےلئے ” ویلیو ایڈز ٹیکس “ کے نفاز کے علاوہ دیگر متبادل اقدامات پر بھی غور کرے ، عالمی مالیاتی ادارے نے مزید اقدامات تجویز کئے تھے کہ حکومتِ پاکستان کو بجٹ خسارے میں کمی کےلئے ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات لانے اور ٹیکس پالیسی کے مﺅثر نفاذ کیلئے کام کرنا ہوگا ، جو حکومتِ پاکستان نا کر پائی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ہدف سے 214 ارب روپے کم ٹیکس وصول کیا جب کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4ہزار179 ارب روپے تھا ۔

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

دوسری طرف زرمبادلہ کے بحران اور مسلسل روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شدید مالی بحران کا شکار ہیں کمپنیوں کے پاس سرمایا کی کمی کی وجہ سے آئل سیکٹر کا کاروبار انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے ، جبکہ ریفائنریز بھی متاثر ہو رہی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند ہو جانے کے خطرے سے عنقریب دوچارہو جائے گی ۔

حالیہ آئی ایم ایف سے مالیاتی فنڈ کے مذاکرات مختلف اشیا ¾ اور اداروں کو دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے اور محصولات میں شارٹ فال پر اختلاف برقرار ہیں ، آئی ایم ایف کےمطابق محصولات کا شارٹ فال 840 ارب روپے ہے جبکہ ٹیکس شارٹ فال 400 سے 450ارب روپے ممکن ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ایف جی ایس ٹی 18فیصد تک بڑھانے اور فلڈ لیوی ، بینکوں کے منافع پر ٹیکس لگانے ترقیاتی اخراجات میں کمی کے ساتھ بجلی گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی شرائط پر مُصر ہے ۔ 

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

2014 ءسے پاکستان کی سیاست میں انتشار الزام تراشیوں اور حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے علیحدہ کرنے سے ملکی معیشت تنزلی کا شکار رہی اور ابھی تک استحکام کی کوئی صورت نہیں بن پا رہی ، پی ٹی آئی کی حکومت کے بارے میں آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر موجود دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے پٹرولیم لیوی 17 ، دسمبر 2021 ءکو بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی ، جسکے عوض آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب سے زائد کی قسط ادا کی، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا ، جب کہ 4،فروری 2022 ءمیں ان دستاویز پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے دستخط ہیں ۔

پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

آئی ایم ایف پچھلی حکومت کے رویے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حالیہ مذاکرات میںانتہائی سخت رویہ اپنا کر اپنی شرائط منوانے پر بضد ہے ، سرِ دست موجودہ حکومت ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر اور شرائط کو تسلیم کر کے ہی قرض حاصل کر سکے گی، جس سے پاکستان کو قرض تو مل جائے گا مگر مہنگائی کا طوفان غریب کو تباہ و برباد کر دے گا ، جسے روکنے کے لئے سیاسی افہام وتفہیم کی اشد ضرورت ہے ، اس وقت ملکی اور معاشی استحکام سیاسی رویوں کا محتاج ہے، بعض سیاسی عناصر ملک میں انار کی پھیلا کر ملک کو مزید غیر مستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ساری قوم ایک ہی کشتی کی سوار ہے طوفانی لہریں بلا تفریق سب کو بہا کر لے جاتی ہیں ۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

غلام حیدر شیخ

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group