Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

Feb 08, 2023 8:37 AM, February 08, 2023
  • اصغر علی شاد
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

اصغر علی شاد 

 دنیا بھر میں پانچ فروری کو ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان ، آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور دنیا کے سبھی حصوں میں مقیم پاکستانی اس عزم کو دہراتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت مسلسل جاری رکھیں گے اور اس مقصد کے حصول لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ واضح ہو کہ پہلی بار پانچ فروری 1990 کو جماعت اسلامی پاکستان کے اس وقت کے امیر ’’قاضی حسین احمد‘‘ مرحوم کی اپیل پر فیصلہ کیا گیا کہ ’’پانچ فروری‘‘ کو ’’کشمیر ڈے ‘‘ کے طور پر منایا جائے ۔ اسی کے نتیجے میں تب سے اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے عوام ریلیاں،جلوس، جلسے منعقد کر کے ایک دوسرے سے اپنی جذباتی وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس عہد کا اعادہ کیاجاتا ہے کہ اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا اور اس ضمن میں پاک حکومت، عوام اور معاشرے کے سبھی طبقات اپنا اخلاقی اورسفارتی فریضہ نبھائیں گے۔ 

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

 کسے معلوم نہیں کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے عملی طور پر تین فریق ہیں، پاکستان، کشمیری عوام اور بھارت۔ اس تنازعہ کو محض اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہے اور جب تک کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا، تب تلک کوئی یکطرفہ فارمولہ پاکستان و کشمیری عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔ یہ بات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ اس مسئلے کو بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھے اور اس وقت کے بھارتی وزیراعظم  نے اعلانیہ طور پر اقرار کیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہی حل کیا جائے گا۔ یہ الگ بات ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی حکمران ان وعدوں سے منحرف ہوتے چلے گئے اور اب صورتحال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تلک قابض بھارتی فوج نے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ چند روز قبل سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے اب تک وہاں کی مقامی معیشت کو 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ 

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

 اس صورتحال کا جائزہ لیتے ماہرین نے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے جنگلات کو منظم طریقے سے ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، اس معاملے میں دہلی حکومت نے ’’تجاوزات‘‘ خاتمہ کی نام نہاد مہم کے نام پر مقبوضہ جموں  وکشمیر کے جنگلات کی کٹائی شروع کر رکھی ہے اور ان جنگلات کی بے جا کٹائی سے حاصل ہونیوالی جگہ انڈین آرمی کی بستیوں کیلئے الاٹ کی جا رہی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہاں پر مقیم لوگ صدیوں سے انہی درختوں اور باغوں کی مدد سے اپنی روزی روٹی کماتے تھے۔ اسی کے ساتھ ساتھ پہلگام ضلع میں بھی جنگلات کی کٹائی زور و شور سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ صرف جنگلات کی کٹائی ہی نہیں کی جا رہی بلکہ یہاں پر مٹی، پتھروں اور لکڑی سے بنے مکانوں کو بھی بلڈوز کیا جا رہا ہے اور اس مہم کے نتیجے میں ہزاروں کشمیری بے گھر اور بے روزگار ہو چکے ہیں۔مبصرین کے مطابق غزہ کی یہودی بستیوں کی طرز پر مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس بھارتی فوجی اہلکاروں کی کالونیا ں بنائی جا رہی ہے، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مودی حکومت 44 لاکھ سے زائد ہندوئوں کو مقبوضہ وادی کا ڈومیسائل جاری کر چکی ہے ۔ سرینگر میں مختلف ہائوسنگ منصوبوں کے تحت کشمیری پنڈتوں اور انتہا پسند ہندوئوں کی بڑی تعداد کو وہاں بسایا جا رہا ہے۔ 

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

 غیر جانبدار مگر سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی 1000 سالہ تاریخ پر سرسری سی بھی نگاہ ڈالیں تو یہ امر پوری طرح عیاں ہو جاتا ہے کہ ہندوستان اپنی تاریخ کے زیادہ تر حصے میں غلامی کی حالت میں وقت گزارتا رہا۔ اس کی توجیہہ تلاش کرتے ہوئے بیشتردانشوروں نے کہا ہے کہ دہلی کے حکمران اس صورتحال کے لئے اپنی غیر انسانی روش کے علاوہ کسی دوسری چیز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ یہ امر کسی سے بھی پوشیدہ نہیں کہ ہندوستان ہمیشہ سے ذات پات کے بدترین نظام میں جکڑا رہا ہے اور ابھی تک وہی صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ اونچی ذات کے بالادست ہندو طبقات نے ہمیشہ شعوری و غیر شعوری دونوں طرح سے کوشش کی ہے کہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو اپنے سے حقیر سمجھا جائے اور اپنے اسی چلن کے نتیجے میں وہ زیادہ تر عرصہ غلام رہا ہے کیونکہ یہ امر پیش نظر رہنا چاہیے کہ 1857 تک بھارت میں برائے ہی سہی مگر مسلمانوں کی حکومت قائم تھی، بعد ازاں باگ دوڑ انگریزوں کے ہاتھ میں رہی اور یوں 1947 کے بعد موجودہ بھارت کی آزادی کی عمر محض 75برسوں پر محیط ہے اور قوموں کی زندگی میں 75 سال درحقیقت اتنا اہم عرصہ نہیں ہوتا کہ جس کی بنا پر کوئی ایسا نتیجہ نکالا جا سکے کہ اس قوم کا دیرپا مستقبل کیا ہو گا۔ ایسے میں اس امر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا کہ اپنی غیر انسانی روش کے منطقی نتیجے کے طور پر تاریخ اپنے آپ کو دہرائے اور بھارت دوبارہ پستی کی گہرائیوں میں گر کر ایک بار پھر ماضی کے دھندلکوں میں گم ہوجائے۔ 

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

  اس معاملے کو قدرے تفصیل سے بیان کرتے سیاسی اور سفارتی حلقوں نے کہا ہے کہ یوں تو اس کھلے راز سے سبھی آگاہ ہیں کہ مودی نے اپنے پہلے عہدِ اقتدار میں حلف اٹھانے کے محض چوبیس گھنٹوں کے اندر اپنے پہلے حکم میں اجیت ڈووال کا نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے پر تقرر کیا جو انڈین انٹیلی جنس بیورو کے چیف کے طور پر ریٹائر ہوئے اور فخریہ طور پر پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کا اعتراف کرتے ہیں ۔ ایسے میں دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ خدا وطن عزیز کو ایسی دہشتگردانہ ذہنیت کے حامل گروہوں اور شخصیات کے شر سے محفوظ رکھے۔ (آمین) 

پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اصغر علی شاد

اصغر علی شاد

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group