فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ ،شاہ زیب  اور علیزہ کے نام برونز میڈلز 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے شاہ زیب خان  اور ر علیزہ آصف نے 9 ویں فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برونز میڈلز جیت لئے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے شیخ زید اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے  54 کلوگرام سینئر کیٹیگری کے سیمی فائنل پاکستان کے شاہ زیب خان کو قازقستان کے کھلاڑی نے8 کے مقابلے میں 18 پوائنٹس سے شکست دیدی جبکہ خواتین کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قازقستان کی مریم آزوزنے پاکستان کی علیزہ آصف کیخلاف 3-12 سے کامیابی حاصل کی 87پلس کیٹیگری میں حمزہ سعید کوارٹر فائنل میں کورین کھلاڑی سے 1-12 کے پوائنٹس سے ہار گئے تین روزہ چیمپئین شپ میں 57 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن