پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ لاہور ، 100 فیصد شائقین و بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت 

کراچی /اسلام آباد(آئی این پی)کراچی میں پی ایس ایل7 کا  پہلا مر حلہ اختتام پزیر ہو گیا اور دوسرا مرحلہ لاہور میں10فروری سے ملتان اور پشاور کے مابین میچ سے شروع ہو گا این سی او سی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 100فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں شیڈول باقی میچز میں15فروری تک 50فیصد اور 16فروری سے 100شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ پیر کو وفاق وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں مکمل شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ 16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔فیصلہ کیا گیا کہ شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے پاکستانی ہوائی اڈوں پر آمد پر اندرون ملک مسافروں کے لیے ریپڈ ٹیسٹ 8 فروری سے ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم یہ ٹیسٹ  بیرونی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں اور لینڈ بارڈر ٹرمینلز سے آنے والے ویکسین نہ ہونے والے افراد کے لیے جاری رہے گا۔