سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں متعدد حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے کی سزا دس لاکھ ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید ہوگی۔الشلھوب نے کہا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، حالیہ ایام میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کی وبا کے بارے میں مغالطہ آمیز اطلاعات پھیلائے گا یا ان کا تبادلہ کرے گا یا افواہیں جاری کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حرکتوں سے نہ صرف یہ کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ یہ ایک طرح سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ کرنے والا عمل بھی ہے۔طلال الشلھوب کا کہنا تھا کہ قید کی سزا کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ پانچ برس تک ہوگی جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سزا دگنی ہوگی،خلاف ورزی پر دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں یا کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024