کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، شہر میں ایک ہی دن میں کتوں کے کاٹنے کے 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 11 زخمیوں کو لایا گیا، انڈس اسپتال میں لائے گئے 25 زخمی کتوں کا نشانہ بنے۔ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔