روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی ایئربس۔320 جس میں 172 مسافر سوار تھے ہنگامی طور پر شام میں حمیم کے فضائی اڈے پر اتار لی گئی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ شامی حکومتی فورسز کے فضائی دفاعی نظام کی فائرنگ کے باعث طیارہ ہنگامی طور پر اترنے پر مجبور ہوا۔روسی وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ مسافر طیارہ شامی فضائی دفاعی نظام کی فائرنگ کا نشانہ بننے کے قریب تھا۔طیارے کو روس کے زیر انتظام حمیمیم کے فضائی اڈے لینڈکرا دیا گیا۔بیان کے مطابق گذشتہ درمیانی شب 2 بجے کے بعد اسرائیل کے چار ایف۔ 16 جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر اچانک 8 میزائل داغ ڈالے۔ فضا سے زمین تک مار کرنے والے ان میزائلوں کے ذریعے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فضائیہ کے حملے کو روکنے کے لیے شامی فورسز نے فضائی دفاع نظام کا استعمال کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38