پاکستانی ٹیلی ویڑن انڈسٹری کے نامور اداکار علی عباس کی بیٹی نے کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے اپنے بال عطیہ کردیے۔اداکار بلال عباس نے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جبکہ اس پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔اپنی پوسٹ میں علی عباس نے لکھا کہ ان کی 6 سالہ بیٹی رئیسہ نے اپنے 13 انچ لمبے بال کینسر میں مبتلا مریضوں کے لیے عطیہ کردیے جبکہ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایسا کرنے پر کسی نے ان کی بیٹی کو مجبور نہیں کیا، بلکہ اس نے خود ایسا کرنے کا فیصلہ کیا۔اس پوسٹ پر مداحوں نے علی عباس کی بیٹی کو اس عمل پر خوب سراہا اور ساتھ ہی اس کے اچھے نصیب کی دعائیں بھی کیں۔خیال رہے کہ کینسر میں مبتلا مریض علاج کے دوران اپنے بالوں سے محروم ہوجاتے ہیں اور اس دوران انہیں لوگوں کی جانب سے عطیہ کیے ہوئے بالوں کی وگز فراہم کی جاتی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024