سلیکٹیڈ حکومت نے غریب عوام سے روزگار چھین لیا:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں سے ملکی معیشت کی بہتری کی امید وابستہ کرنا دانش مندی نہیں سلیکٹیڈ حکومت نے غریب عوام سے روزگار چھین لیا ہے ، اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور کردی گئی ہیں ، یوٹیلٹی بلوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے نااہل حکمرانوں کا اقتدار کے ایوانوں سے جلد رخصت ہونا طے ہے ان کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ‘ غربت اور بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے عوام ایک ایک نوالے کر ترس رہے ہیں اگر ملک و قوم پر مسلط حکمرانوں کومزید وقت دیا گیا تو انکی نالائقیوں کے اثرات کا خاتمہ کرنے میں بہت وقت لگے گا۔ اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوںکو روزگار کے سہانے خواب دکھانے والوں نے ملک میںلاکھوں برسر روزگار افراد کو بے روزگار کردیا ہے۔