کشمیریوں پربھارتی ظلم کی انتہائی ہوگئی:مشتاق ورک کلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے۔کشمیریوں پربھارتی ظلم کی انتہائی ہوگئی پاکستانی قوم کشمیری مظلوم عوام کی حق خود اردیت کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے کشمیریوں کی قربانیاں اور جدوجہد رائیگاں نہیں جائیں گی، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترک صدر طیب اردگان اور ملائشین لیڈر مہاتیر محمد کے علاوہ عالم اسلام کے کسی لیڈر نے وہ کردار ادا نہیں کیا جس کی ضرورت امید اور توقع تھی، 72 سالوں سے کشمیری عوام پاکستان سے الحاق کی جدوجہد کررہی ہے، عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے، کشمیر میں چھ ماہ سے کرفیو نافذ ہے، انسانی حقو ق پامال کئے جارہے ہیں ، 6لاکھ بھارتی فوج کشمیر پر مسلط ہے۔