حافظ آباد میں پرانی شمنی پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ حافظ آباد کے علاقہ سولنگی کھرل میں پیش آیا۔ مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024