عراق کے انسانی حقوق ہائی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ اکتوبر سے پہلے روز شروع ہونے والے مظاہروں کے آغاز سیب تک عراق میں 543 مظاہرین ہلاک ہو ئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 276 صرف بغداد شہر میں ہلاک ہوئے۔اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں عراقی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 17 ارکان بھی لقمہ اجل بن گئے۔دوسری طرف عراق کی وزارت صحت کی طرف سے حکومت کی برطرفی کے لیے جاری مظاہروں میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔کمیشن نے حکومت پر عراق میں مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں، زخمیوں اور کریک ڈائون کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38