کینیڈا کے دوسینئر وکلاءنے تہران میں 8 جنوری 2020ءیوکرینی مسافر جہاز کو مار گرانے پر ایران سے متاثرین کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دونوں وکلاءکی طرف سے اپنے دعوے میں ایرانی حکومت، سپریم لیڈر، پاسداران انقلاب اور دوسرے اداروں کو فریق بنایا گیا ۔ دعوے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین کے مسافر جہاز کر میزائل مار کر گرانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ڈیڑھ ارب کینیڈین ڈالر ادا کرے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ایران کے خلاف ہرجانے کے کیس میں مرکزی مدعی ایک گم نام شخص ہے جس کی ابتدائی شناخت جان ڈوکے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ یوکرین کے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ہلاک ہونے والے جاک ڈو اس کے قریبی عزیز تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38