توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قابل تجدید توانائی منصوبے شروع کئے جائیں گے جس سے بجلی کے نرخ کم ہوں گے۔محکمہ توانائی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں بجلی کی چوری پر قابو پا کر ایک سو بارہ ارب روپے وصول کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کے نظام کو متوازن رکھنے کے لئے نئی توانائی پالیسی تشکیل دی جائے گی۔