قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اس سال گندم کی بڑی فصل متوقع ہے اور آئندہ مہینوں میں گندم کی فراہمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹاف مشن سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خوردنی اشیاء کی مہنگائی کنٹرول کرنے کے انتظامات کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم کیا جائے گا۔