وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور فائیو جی سپیکٹرم کے آغاز سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی سے متعلق امور کے بارے میں ایک ہفتے کے اندر نظام الاوقات پر مبنی لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنے طورپر کام کرنے والوں کو سہولیات اورمراعات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور حکومت انہیں سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔اجلاس کو آئی ٹی شعبے کو سہولتیں فراہم کرنے سمیت آئی ٹی میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات فری لانسرز کے لئے مراعات کی پیشکش، آئی ٹی برآمدات میں اضافے، آئی ٹی میں ٹیکس کی چھوٹ، نوجوانوں کے لئے آسان شرائط پر قرضے، ویزہ اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024