وفاقی حکومت نے ملک میں ڈھائی کروڑ بچوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے بڑی تعداد میں بچوں کے اسکولوں میں داخلوں کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔بچوں کے اسکولوں میں داخلوں کی مہم کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کیا گیا ہے، اس ضمن میں اسلام آباد کے اسکولوں سے باہر 11ہزار بچوں کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔ بچوں کو رواں سال ہی اسکولوں میں داخلے دیئے جائیں گے. بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد تقریبا 28 ہزار ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا۔گزشتہ سال اکتوبر میں علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ملک میں نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کو بہتر بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مقصد مدارس کے بچوں کو اوپر لانا ہے، مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے، انہیں دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38