برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی ر ہنماﺅں سے بات چیت کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کر لیں گی۔تھریسا مےکا کہنا ہے کہ وہ 29 مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل ترتیب وار علیحدگی کا عمل مکمل کر لیں گی تاہم یہ آسان کام نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میں آئندہ دنوں میں اس مقصد کے لیے جاں فشانی سے مذاکرات کررہی ہوں۔میں اس بات میں واضح ہوں کہ مجھے بریگزٹ کو عملی جامہ پہنانا ہے اور میں اس کو بروقت کرنے جارہی ہوں۔واضح رہے کہ برطانوی پارلیمان نے وزیراعظم تھریسا مے کو یورپی یونین سے آئرلینڈ کے ساتھ سرحد کے انتظامات میں تبدیلی کے لیے ازسرنو مذاکرات کی ہدایت کی تھی جبکہ یورپی تنظیم نے ایک مرتبہ پھر برطانیہ سے بریگزٹ پر کسی نئی بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024