کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مثبت رجحان،ہنڈرڈ انڈیکس میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 41332 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور پہلے آدھے گھنٹے میں کاروباری حضرات کافی متحرک دکھائی دیے۔
مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 41425 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور مجموعی طور پر 87 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ فائل ہونے تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج 7,208,300 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 454,982,563 رہی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں کاروبار کے اختتام پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 108 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41 ہزار 505 پر بند ہوا۔
جمعرات کے روز کاروبار میں کافی تیزی دیکھی گئی آخری کارباری سیشن میں مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی تھی۔مارکیٹ کا حجم 20 کڑوڑ شئیرز کا رہا جبکہ کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت نو ارب سے زائد رہی۔ کاروبار کے دوران 137 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 204 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔