مقبوضہ کشمیر میں ممتازکشمیری رہنما محمدافضل گورو کی برسی کے موقع پرکل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
سرینگرمیں ہڑتال اوراحتجاجی مظاہروں میں شہید کی باقیات کی واپسی کامطالبہ کیاجائے گا تاکہ انہیں ان کے آبائی علاقے میں میںمناسب طریقے سے دفن کیاجاسکے گا۔
تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی ادارے کی توجہ مبذول کرانے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوایک یادداشت بھی بھیجی جائے گی۔