وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم کی دعوت پر حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پراتوارکودبئی روانہ ہونگے۔
دفترخارجہ کے بیان کے مطابق سربراہان مملکت،حکومت، پالسی سازوں اورماہرین کے اس سالانہ اجتماع میںاصلاحات ،جدت اورٹیکنالوجی کے ذریعے نظم ونسق بہتربنانے کے طریقوں پر غور کرنے کاموقع ملے گا۔
سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت سے علم پرمبنی معیشت نے سرسبزترقی اور ترقی کے لئے جدت کی اہمیت کے حوالے سے پاکستان کی گہری دلچسپی کااظہار ہوگا۔
سربراہ اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں وزیراعظم مضبوط اورخوشحال پاکستان کے لئے اپناویژن اجاگر کریں گے۔
وہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کرینگے۔