امریکہ کا اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام ’’آئرن ڈوم‘‘ خریدنے کا اعلان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے کہاہے کہ وہ اسرائیل سے اس کا تیار کردہ دفاعی نظام آئرن ڈوم محدود پیمانے پر خرید کرے گی۔ وہ اپنی طویل المدت دفاعی ضروریات کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ فی الحال اسرائیل سے اس کا دفاعی نظام محدود پیمانے پر خرید کیا جائیگا۔خیال رہے کہ اسرائیل ک تیار کردہآئرن ڈوم دفاعی نظام فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں تیار کردہ راکٹوں سے بچائو کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ آئرن ڈوم کاتیوشا اور پانچ سے 70 کلو میٹر کی مسافت پرمار کرنے والے راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے روکنے اور مارٹر کے گولوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ آئرن ڈوم غزہ کی پٹی کی سرحد پر نصب کیا گیا ہے جو اپنے اہداف کے حصول میں 90 فی صد کامیاب ہے۔