جنوبی کوریا: تین منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک، ایک زخمی
سیول(آن لائن) جنوبی کوریا میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک، ایک جھلس کر زخمی ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ آگ صوبہ چیونگچیونگ میں واقع ایک تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جھلس کر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا آگ لگنے کی وجوہات کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی۔