سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف اہلیان بنی گالہ کا احتجاجی مظاہرہ اور اور دھرنا کل ہوگا
کل 2 بجے بعد نماز جمعہ عمران خان چوک کورنگ روڈ بنی گالہ میں سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل پارک بنی گالہ اور بوٹینیکل گارڈن کی حدود میں درختوں کی کٹائی اور تعمیرات پر پابندی کے ساتھ بجلی اور گیس کے کنکشن جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے مذکورہ بالا دو مقامات کی بجائے پورے بنی گالہ میں دفعہ 144 نافذ کر کے تعمیرات پر پابندی لگا دی تھی۔ کیس کی مختلف سماعتوں کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان، سپریم کورٹ میں موجود ہونے کے باوجود پیش نہ ہوتے رہے اور 10 ماہ سے اہلیان بنی گالہ جدی پشتی ملکیتی زمین پر تین اور پانچ مرلے کے گھر تعمیر نہیں کر سکتے۔ اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور عمران خان کے خلاف اہلیان بنی گالہ کل دو بجے بعد نماز جمعہ عمران خان چوک کورنگ روڈ بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینگے۔