پنجاب میں سینیٹ نشستوں کے لیے مسلم لیگ( ن) کی جانب سے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

08 فروری 2018 (14:33)

پاکستان مسلم لیگ( ن) کی جانب سے پنجاب میں سینیٹ نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔خواتین کی 2 نشستوں کے لیے سعدیہ خاقان عباسی اور نزہت عامر صادق امیدوار ہوں گی ،جبکہ غیر مسلم سیٹ پر کامران مائیکل کا نام فائنل کیا گیا ہے۔جنرل نشستوں پر ڈاکٹرآصف کرمانی، رانا مقبول، ہارون اختر، زبیر گل، شاہین بٹ اور مصدق ملک ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔