شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میںایک کمسن بھائی جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا.شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھائی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میر علی میں منتقل کیا تاہم ان میں سے 5 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے 8 سالہ بچے کو بنوں منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔ دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ 2014 سے قبل فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت 7 ایجنسیز کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024