قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر، کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں: مولانا عزیز الرحمن
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولاناسید ضیاء الحسن شاہ،پیررضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،قاری عبدالعزیزنے آزادکشمیر دستورسازاسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیوں کو آئینی قانونی طورپر غیرمسلم اقلیت قراردینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم آزادکشمیرانکی پوری کابینہ اور اپوزیشن اور انکے تمام افراد کو اس تاریخ ساز فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادکشمیر کے مسلمانوں اور اس کشمیر دھرتی کو قادیانیوں کی سازشوں سے پاک کردیا۔