انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے انتخابات میں عمیر شوکت کامیاب
لاہور (سٹاف رپورٹر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے انتخابات میں ملک عمیر شوکت نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ انتخابات میں ملک عمیر شوکت کے مقابلے میں منور تبسم نے حصہ لیا۔ ضلعی صدور اور پنجاب سنٹرل کمیٹی کے اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ الیکشن کمشن کے فرائض انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے الیکشن کمشنر ملک توقیر نے سرانجام دیئے۔