کامن ویلتھ گیمز :مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس5اپریل کو شروع ہوں گے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز 2018 مینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس ہونے والے میگا گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس 5 اپریل سے 14 اپریل تک کھیلا جائے گا، مینز گروپ اے میں دفاعی چیمپئن اور پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ، گروپ بی میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز شامل ہیں، ، 5 اپریل کو مینز ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کو ویلز اور جنوبی افریقہ کو سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، 7 اپریل کو پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔13 اپریل کو سیمی فائنلز جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔