ون ڈے کپ ‘ پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور سے آج ہو گا
راولپنڈی(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ریجنل ون ڈے کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنل مرحلے کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور پینتھرز سے ہو گا۔کراچی وائٹس، راولپنڈی ریمز، پشاور پینتھرز نے پانچ، پانچ جبکہ اسلام آباد نے تین فتوحات حاصل کر کے لاسٹ فور تک رسائی حاصل کی، ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج جمعرات سے ہو رہا ہے، پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور پینتھرز سے ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل (کل) جمعہ کو راولپنڈی ریمز اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز اور فائنل میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔