اوریگا سنٹر گلبرگ کے صدر کامران سلیم کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ میں شمولیت
لاہور (کامرس رپورٹر ) اوریگا سنٹر گلبرگ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر ملک کامران سلیم نے دیگر عہدیداروں سمیت مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ یہ اعلان انہوں نے ایٹ کلب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر محمد علی میاں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زبیر احمدانصاری، چیئرمین بابر محمود اور سینئر نائب صدر میاں عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ محمد علی میاں نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کی ذمہ داریوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔ محمد علی میاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات ہیں کہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے جس کیلئے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔ زبیر انصاری ،بابر محمود اور میاں عثمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید تاجر رہنما بھی اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کریں گے۔