چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے شجر کاری مہم کیلئے مراسلہ جاری کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوے محمد جاوید انورنے شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک لاکھ پندرہ ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دے دیا ہے اور اس حوالے سے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس، مینجنگ ڈائریکٹرز اور ڈویژ نل انجینئرز کو سیکشن وائز پلان ترتیب دینے کے متعلق مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔