اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے سعودی عرب ریاض جانے والے مسافر عطاء اللہ سکنہ لوئر دیر کا سامان چیک کیا تو بیگ کی تہہ میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد ہوگئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ۔