پانچ کلو 560 گرام ہیروئین برآمد ہونے پر آٹھ سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے مختلف ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ بدھ کو عدالت نے ائر پورٹ کیس میں ملزم قاسم علی کو پانچ کلو 560 گرام ہیروئین برآمد ہونے پر آٹھ سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدمادائیگی جرمانہ پر انہیں مزید دو سال قید بھگتنا ہوگی۔عمران خان کو چار سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر انہیں مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔ عمران کو دینہ پولیس نے 2017 ء میں گرفتار کیا تھا۔ الطاف خان کو 4800 گرام چرس برآمد ہونے پر پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ انہیں مزید ایک سال قید کاٹنا ہوگی۔ جبکہ ارسلان خان کو بری کر دیا گیا ہے۔