وفاقی پولیس کو پٹرول فراہم کرنے والے سابق سرکل رجسٹرار ملک دین کی اہلیہ کے پٹرول پمپ کا پیمانہ کم نکلنے پر مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شمس کالونی نے وفاقی پولیس کو پٹرول فراہم کرنے والے سابق سرکل رجسٹرار ملک دین کی اہلیہ کے پٹرول پمپ کا پیمانہ کم نکلنے پر مقدمہ درج کرلیا جس میں پٹرول کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچائے جانے کا بتایا گیا ہے پٹرول پمپ سیل کردیا گیا بدھ کو لیبر انسپکٹر نصیر خان نے وفاقی پولیس کی اراضی پر قائم پٹرول پمپ پر چھاپہ مارا چیک کرنے پرپیمانہ کم نکلا جس پر انتظامیہ نے پٹرول پمپ سیل کرنا چاہا تو عملے نے مذاحمت شروع کردی ۔