طالبہ کو گاڑی کی ٹکر مار کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) انویسٹی گیشن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بی ایس سی کی طالبہ کو گاڑی کی ٹکر مار کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ۔بی ایس سی کی طالبہ جو کہ مارگلہ کالج سیکٹر ایف سیون فور سڑک کراس کر رہی تھی کہ ایک کار نامعلوم نمبر نے اس کو ہٹ کیا جس سے اس کی موت واقعہ ہو گئی اور ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ کوملزم کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں ایس پی انویسٹی گیشن نے ارشد علی انسپکٹر انویسٹی گیشن کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس نے سیف سٹی کیمرو ں کی مدد سے گاڑی اور ڈرائیور کو ٹریس کر لیاڈرائیور محی الدین کو گرفتار کر لیا جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہ ہے اور گاڑی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے انوسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔