اشتہا ری ملزمان جلد از جلد گرفتارکئے جائیں،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے ہد ایت کی ہے کہ اشتہا ری مجر مان کی فوری گرفتاری کیلئے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائو ن کیاجا ئے گشت بڑہایا جائے تا کہ جر ائم کا خا تمہ یقینی بنا یا جا سکے تما م پولیسافسران تین ما ر چ تک مجرمان اشتہا ری گرفتارکرلیں کا م نہ کر نے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکما نہ ایکشن ہو گا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کیلئے دن رات کا م کرنا ہو گاانہوں نے یہ بات بدھ کو نے ایس پی انویسٹی گیشن ،تما م زونل ایس پی ، ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کیا ایس ایس پی نے کہا کہ قتل ، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں اشتہا ری قرار دئیے گئے ملزمان جلد از جلد گرفتارکئے جائیں ملزم چا ہئے جتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو قانو ن کی گرفت سے نہیں بچنا چاہئے تما م ایس پی اشتہا ریو ں کی گرفتاری کی خود نگر انی کر یں جو پولیس افسر پیشہ وارانہ فرائض میں مسلسل غفلت اور کو تا ہی کا مظا ہر ہ کر رہے ہیں اب ان کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔