تیل کی پائپ لائن بموں سے اڑانے والوں کو ایران تربیت دیتا ہے: بحرین
دبئی (اے ایف پی) بحرین نے سعودی کمپنی آرکلو کی پائپ لائن کو بموں سے اڑانے کے منصوبے پر 4 افراد کو پکڑ لیا۔ 2 کے بارے میں کہا جا رہا ہے انہوں نے ایران میں تربیت لی۔ 10 نومبر کو صوبہ دہران میں دھماکے سے بڑی پائپ لائن تباہ ہونے سے سپلائی کئی گھنٹے معطل رہی تھی۔ اس وقت حکام نے اسے دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔