ملائشیا میں اپوزیشن رہنما رفیزی کو 30ماہ قید
شاہ عالم (اے ایف پی) ملائشیا میں ایک سینئر اپوزیشن رہنما اور سیاستدان رفیزی رملی کو بنکوں کے حوالے سے خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام پر 30ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ وہ پیپلزجسٹس پارٹی کے نائب صدر ہیں۔ چند ماہ تک ہونے والے الیکشن کیلئے بھی رفیزی کو نااہل قرار دیدیا گیا۔ قانون کے تحت وہ 5برس تک کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔