گنی : بلدیاتی الیکشن کے بعد پرتشدد واقعات‘ جلاؤ گھیراؤ‘ 5 بچے ہلاک
کانکری (اے ایف پی) افریقی ملک گنی میں بلدیاتی الیکشن کے بعد پرتشدد واقعات کی اطلاعات ہیں۔ ایک وزیر نے میڈیا کو بتایا متعدد گھر اور جھونپڑیاں قصبے کلانکو میں جلائی گئیں۔ 5 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ اتوار کو مغربی افریقی ملک میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔