2017ئ: روس نے 53 ممالک کو 15 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا: رپورٹ
ماسکو (اے ایف پی) روسی ایجنسی ملٹری ایکسپورٹس روسوبور ون کے ترجمان نے کہا روس نے 2017ء میں 15 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔ گزشتہ برس بھی اسکی مالیت اتنی ہی تھی۔ گاہکوں میں 53 ممالک شامل ہیں۔ سٹاک ہوم انڈیپنڈنٹ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2012ء سے 2016ء تک اسلحہ ایکسپورٹ میں امریکہ پہلے‘ روس دوسرے‘ چین تیسرے اور فرانس چوتھے نمبر پر رہا ہے روس نے بھارت کو بھی اسلحہ دیا ہے۔