سٹیک ہولڈرز کیساتھ تعاون میں قومی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھیں گے: کورکمانڈر کانفرنس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) بری فوج کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا مو¿ثر جواب دیا جائیگا اور علاقائی امن و سلامتی کے معاملہ میں دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے دوران قومی مفادات کو ہر صورت میں مقدم رکھا جائیگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 208 ویں کور کمانڈرز گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ شرکاءکانفرنس نے علاقہ میں سلامتی کے ماحول اور منظر نامہ، بطور خاص علاقائی سلامتی سے متعلق امریکی کی پالیسیوں کے پس منظر میں حالات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ آپریشن ردالفساد میں پیشرفت اور بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایک برس طویل انسداد دہشت گردی کے اس آپریشن کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں کو مستحکم بنا کر پاکستان اور خطہ کیلئے امن کو پائیدار بنایا جائیگا۔ یہ کہا گیا کہ بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیوں، خطہ کے امن کیلئے نقصان دہ ہیں اور ان خلاف ورزیوں سمیت بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائیگا۔ کور کمانڈرز نے کئی سالوں سے انسداد دہشت گردی کےلئے کی جانیوالی کوششوں کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان اور خطے دونوں کےلئے پائیدار امن اور استحکام حاصل ہو سکے۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں امن کےلئے نقصان دہ ہیں تاہم ان خلاف ورزیوں یا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا موثر انداز میں جواب دیا جائیگا۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کےلئے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کیا جائیگا۔ اس دوران قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہے گا۔