حمزہ شہباز کی طرف سے ففٹی ففٹی فیم اداکار ماجد جہانگیر کیلئے 5لاکھ کی مالی امداد
کراچی (اسٹاف رپو ر ٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازکی طرف سے ففٹی ففٹی فیم اداکار ماجد جہانگیر کو 5لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیاگیا مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا ایڈوائزر عمران علی گورائیہ نے انہیں یہ چیک دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی طرف سے جلدصحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ماجد جہانگیر جیسے فنکارہمارا اثاثہ ہیں جنہوںنے شائستہ اندار میںمذاح اور اداکاری میں اپنا لوہا منوایا ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے دکھ درد کا مداوا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے اسی جذبے کے تحت ماجد جہانگیر کو 5لاکھ روپے دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی بیماری کا مقابلہ کرسکیں ۔