مسلم لیگ نے پنجاب سے سینٹ نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کومسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے سینیٹ کی 7جنرل نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔امیدواروں میں فیصل آباد سے معروف کاروباری شخصیت فاروق خان ، مسلم لیگ (ن) کے ترجمان آصف کرمانی ، سابق آئی جی سندھ و پنجاب رانا مقبول، وزیر اعظم کے مشیر ریونیو ہارون اختر، مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر شاہین بٹ ، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل کو پارٹی ٹکٹ دےا گےا ہے جب کہ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک بطور کورنگ امیدوار شامل کےا گےا ہے مسلم لےگ (ن) بر طانےہ کے سےنئر نائب صدر ناصر بٹ نے مےاں نواز شرےف کی ہداےت پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہےں کرا رہے جب کہ خواتین کی نشستوں میں نزہت عامر اور سعدیہ عباسی کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ سعدیہ عباسی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ ہیں اور وہ پہلے بھی سینیٹر رہ چکی ہیں انہےں قبل ازےں انہےں پارٹی ٹکٹ نہےں دےا گےا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ٹکٹ دےا گےا ہے انہوں نے ٹےکنو کرےٹ کے علاوہ جنرل نشست پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہےں ۔ ڈیرہ غازی خان سے ایم این اے اور موجودہ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کو بھی سینیٹر بنایا جائے گا ۔ نصیر بھٹہ ، شکیل اعوان اور عرفان ڈاہا کے نام بطور کورنگ امیدوار شامل ہیں جب کہ اقلیتیوں کی نشست پر وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مسلم لےگ (ن) پہلے ہی اسلام آباد سے مشاہد حسےن سےد ٹےکنو کرےٹ کا ٹکٹ دے چکی ہے اب جنرل نشست پر اسد جونےجو کو پارٹی ٹکٹ دے دےا گےا ہے خےبر پختونخوا سے جنرل نشست سے پےر صابر شاہ کو پارٹی ٹکٹ دے گےا ہے۔