کور کمانڈر کانفرنس کے فیصلے خوش آئند ہیں ، ضیا عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کے ستر سال بعد درست اور مثبت سمت کا تعین خوش آئند ہے کور کمانڈر کانفرنس میں خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کو اولیت دینے کے فیصلے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔