حیدرآباد‘ نویں جماعت کی طالبہ‘ لطیف آباد کا نوجوان لاپتہ
حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے ایک نویں جماعت کی طالبہ سمیت دو افراد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ تلک چاڑی کے علاقے میں واقع پگٹ مشنری اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ15 سالہ شفیقہ بنت شفیق احمد صبح اسکول جانے کے بعد واپس گھر نہیں پہنچی تو والدین پریشان ہوگئے۔ طالبہ کے والد نے تھانہ مارکیٹ میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔ ادھر لطیف آباد یونٹ نمبر11 کا رہائشی17 سالہ محمد علیان ولد محمد ندیم پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ نوجوان کے والد نے اے سیکشن تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے اپنے بیٹے کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے۔