حیدرآباد‘ ٹرین کی زد میں آکر طالبہ کی ٹانگ کٹ گئی
حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد میں ٹرین کی زد میں آکر نوجوان طالبہ اپنے ایک پائوں سے محروم ہوگئی۔ تھانہ جی او آر کی حدود میں بابن شاہ کالونی کی رہائشی بی اے کی طالبہ اقصیٰ بنت فاروق میمن گھر کے قریب ریل کی پٹڑی پر جا رہی تھی کہ اچانک گر پڑی اتنے میں سامنے سے آنے والی ٹرین آپہنچی جس کی زد میں آکر اس کا ایک پائوں کٹ کر ٹانگ سے علیحدہ ہوگیا۔ زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔